ذات صلة

جمع

مملکت سے جسمانی طور پر جاتے ہیں روحانی طور پر نہیں: ایرانی سفیر

سعودی عرب میں  ایرانی سفیر علی رضا عنایتی نے...

ویڈیو گیمز کی مارکیٹ 10ارب ریال تک پہنچ جائے گی

سعودی عرب میں ویڈیو گیمز کی مارکیٹ کا اس...

سعودی عرب میں منگل کو سونے کے نرخوں میں نمایاں کمی

سعودی گولڈ مارکیٹ میں منگل 23 اپریل 2024 کو کاروبار کے...

الجوف میں بہن کے قتل میں ملوث شہری کو سزائے موت

سعودی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ الجوف ریجن میں سعودی شہری کو بہن کے قتل پر سزائے موت دی گئی ہے۔
سعودی خبررساں ادارے ’ایس پی اے‘ کے مطابق وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ سعودی شہری محمد بن مداللہ بن الجمیل الرویلی نے اپنی بہن منوہ پر تیز دھار چیز سے وار کیا جس سے وہ  ہلاک ہوگئی۔ ملزم موقع سے فرار ہوگیا۔
سیکیورٹی فورس کی ٹیموں نے مفرور ملزم محمد بن مداللہ بن الجمیل الرویلی کو تلاش کرکے عدالت میں پیش کیا جہاں اقبال جرم اور شواہد کی بنیاد پرعدالت نے قصاص کا حکم صادر کیا۔
ابتدائی عدالت کے فیصلے کو اپیل کورٹ اور پھر سپریم کورٹ نے بھی برقرار رکھا۔
 ایوان شاہی نے فیصلے پر عمل درآمد کا حکم  دیا جس پر وزارت داخلہ نے منگل 23 اپریل 2024 کو الجوف میں عمل درآمد کردیا