ذات صلة

جمع

مملکت سے جسمانی طور پر جاتے ہیں روحانی طور پر نہیں: ایرانی سفیر

سعودی عرب میں  ایرانی سفیر علی رضا عنایتی نے...

ویڈیو گیمز کی مارکیٹ 10ارب ریال تک پہنچ جائے گی

سعودی عرب میں ویڈیو گیمز کی مارکیٹ کا اس...

سعودی عرب میں منگل کو سونے کے نرخوں میں نمایاں کمی

سعودی گولڈ مارکیٹ میں منگل 23 اپریل 2024 کو کاروبار کے...

جدہ کے مشہور رہائشی ہوٹل میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا

محکمہ شہری دفاع نے جدہ کے مشہور رہائشی ہوٹل میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا ہے۔ محکمہ شہری دفاع نے بتایا ہے کہ ’اتوار اور پیر کی درمیابی شب آتشزدگی کی اطلاع ملی جس پر فوری طور پر متعدد ٹیمیں روانہ کی گئیں‘۔ ’شہری دفاع کی ٹیموں نے ہوٹل کو رہائشیوں سے خالی کرکے آگ کا دائرہ محدود کردیا‘۔ ’آتشزدگی اور ہوٹل کے کمروں میں پھیلنے والے دھویں سے رہائشیوں میں خوف و ہراس پھیل گیا تھا‘۔ ’معلوم ہوا کہ آگ ہوٹل کے اس حصے میں لگی ہے جہاں رہائشیوں کو سروس فراہم کی جاتی ہے‘۔ محکمے نے کہا ہے کہ ’آگ پر مکمل طور پر قابو پالیا گیا جبکہ واقعے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا نہ کوئی زخمی ہوا ہے‘۔