ذات صلة

جمع

مملکت سے جسمانی طور پر جاتے ہیں روحانی طور پر نہیں: ایرانی سفیر

سعودی عرب میں  ایرانی سفیر علی رضا عنایتی نے...

ویڈیو گیمز کی مارکیٹ 10ارب ریال تک پہنچ جائے گی

سعودی عرب میں ویڈیو گیمز کی مارکیٹ کا اس...

سعودی عرب میں منگل کو سونے کے نرخوں میں نمایاں کمی

سعودی گولڈ مارکیٹ میں منگل 23 اپریل 2024 کو کاروبار کے...

سعودی عرب میں قدرتی ماحول اور مناظر پر فوٹوگرافی مقابلہ

سعودی عرب میں رہنے والے فوٹوگرافروں کے پاس 27 اپریل تک ایک ایسے مقابلے میں حصہ لینے کا موقع ہے جس میں وہ سعودی ماحول کو اُجاگر کرنے والی بہترین تصاویر اور ویڈیوز کے ساتھ شامل ہو سکتے ہیں۔
عرب نیوز کے مطابق وزارت ماحولیات، پانی و زراعت  کے زیراہتمام ہونے والے فوٹوگرافی مقابلے کا مقصد خاص فن کے ذریعے ماحولیاتی آگاہی کو فروغ دینا ہے۔
فوٹوگرافی کے مقابلے میں مملکت کے قدرتی ماحول اور خوب صورتی ظاہر کرنے والے تخلیقی مواد کو شامل کیا جائے گا۔
سعودی عرب میں ہونے والا فوٹوگرافی کا یہ مقابلہ ’کیا آپ اپنے ماحول کو جانتے ہیں؟‘ کے زیرعنوان ’ہفتہ ماحولیات 2024‘  کے تحت 28 اپریل سے 5 مئی تک جاری رہے گا۔
مملکت میں فوٹوگرافی کے شوقین تمام افراد کو ایسی تصاویر، ویڈیوز یا فلمیں جو یہاں کے ماحول کی بہترین عکاسی کرتی ہوں مقابلے میں جمع کرانے کی دعوت دی گئی ہے۔