ذات صلة

جمع

مملکت سے جسمانی طور پر جاتے ہیں روحانی طور پر نہیں: ایرانی سفیر

سعودی عرب میں  ایرانی سفیر علی رضا عنایتی نے...

ویڈیو گیمز کی مارکیٹ 10ارب ریال تک پہنچ جائے گی

سعودی عرب میں ویڈیو گیمز کی مارکیٹ کا اس...

سعودی عرب میں منگل کو سونے کے نرخوں میں نمایاں کمی

سعودی گولڈ مارکیٹ میں منگل 23 اپریل 2024 کو کاروبار کے...

سعودی عرب نے جازان ریجن کے آم اردن برآمد کردیے

سعودی عرب کے جازان ریجن میں ان دنوں آموں کی بہار آئی ہوئی ہے۔ کاشت کاروں نے آم کی کٹائی، تقسیم اور فروخت کا عمل شروع کردیا ۔ مملکت میں جازان کے آم سب سے زیادہ مشہور ہیں یہاں آموں کی کئی قسمیں پیدا کی جاتی ہیں۔ سبق ویب کے مطابق سعودی عرب نے جازان کے آموں کی اس سیزن کی پہلی کھیپ اردن برآمد کی ہے۔ جازان میں 1972 میں آم کا پہلا درخت لگایا گیا تھا جس کے بعد اب اس علاقے میں آم کے درختوں کی تعداد 10 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔ یہاں آموں کی سالانہ پیداوار کئی ہزار ٹن تک پہنچ گئی ہے۔ مارچ سے اپریل کے آخر تک آم کی فصل تیار ہوتی ہے۔ آم کی کئی قسمیں ہیں۔ کچھ اقسام بہت جلدی پک کر تیار ہوتی ہیں اور کچھ زیادہ وقت لیتی ہیں۔
جازان آم کی پیداوار کے حوالے سے مشہور ہے۔ یہاں سالانہ آم فیسٹیول کا انعقاد بھی ہوتا ہے۔ جازان ’مینگو فیسٹیول‘ میں مختلف اقسام کے آم پیش کیے جاتے ہیں۔ آم سے تیار کردہ اشیا میں بھی وزیٹرز دلچسپی لیتے ہیں۔