ذات صلة

جمع

مملکت سے جسمانی طور پر جاتے ہیں روحانی طور پر نہیں: ایرانی سفیر

سعودی عرب میں  ایرانی سفیر علی رضا عنایتی نے...

ویڈیو گیمز کی مارکیٹ 10ارب ریال تک پہنچ جائے گی

سعودی عرب میں ویڈیو گیمز کی مارکیٹ کا اس...

سعودی عرب میں منگل کو سونے کے نرخوں میں نمایاں کمی

سعودی گولڈ مارکیٹ میں منگل 23 اپریل 2024 کو کاروبار کے...

سعودی عرب کی طرف سے غزہ میں اسرائیل کے جنگی جرائم کی شدید مذمت

 سعودی عرب نے غزہ پٹی پر اسرائیلی قابض افواج کی جانب سے جاری سنگین جنگی جرائم کی شدید مذمت کی ہے۔
حال ہی میں  خان یونس کے ناصر میڈیکل کمپلیکس میں اجتماعی قبروں کی دریافت اس کا واضح ثبوت ہے۔
سعودی خبررساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق وزارت خارجہ کے بیان میں زوردیا گیا کہ’ بین الاقوامی برادری اپنی ذمہ داریوں کو قبول کرے۔غزہ پٹی میں شہریوں پر اسرائیلی قبضے اور کیے جانے والے حملوں کورکوانے میں سنجیدگی سے اپنا کردار ادا کرے‘۔
 جاری بیان میں مزید کہا گیا ’عالمی اداروں کو چاہئے کہ وہ بین الاقوامی قوانین کی اسرائیلی خلاف ورزیوں پر جوابدہی کے طریقہ کار کو فعال کرے اور غزہ پٹی میں کی جانے والی خون ریزی  کا محاسبہ کیا جائے‘۔
یاد رہے کہ پیر کو فلسطینی علاقے میں سول ڈیفنس ایجنسی نے کہا تھا کہ ناصر ہسپتال میں 200 افراد کی اجتماعی قبر ملی ہے۔
 اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے دفتر نے کہا کہ غزہ کے ںاصر اور الشفا ہسپتال میں اجتماعی قبروں کے حوالے رپورٹس کی عالمی سطح پر تحقیقات کروائی جائیں جنہیں اسرائیلی حملے میں تباہ کیا گیا۔