ذات صلة

جمع

مملکت سے جسمانی طور پر جاتے ہیں روحانی طور پر نہیں: ایرانی سفیر

سعودی عرب میں  ایرانی سفیر علی رضا عنایتی نے...

ویڈیو گیمز کی مارکیٹ 10ارب ریال تک پہنچ جائے گی

سعودی عرب میں ویڈیو گیمز کی مارکیٹ کا اس...

سعودی عرب میں منگل کو سونے کے نرخوں میں نمایاں کمی

سعودی گولڈ مارکیٹ میں منگل 23 اپریل 2024 کو کاروبار کے...

سعودی قیادت کی اسلام اور مسلمانوں کے لیے خدمات قابل ستائش: شیخ السدیس

حرمین میں دینی امورکے سربرا شیخ عبدالرحمن السدیس نے شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی جانب سے اسلام اور مسلمانوں کے لیے خدمات کو سراہا ہے۔
 خبررساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ریاض میں رابطہ عالم اسلامی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے مملکت کے مفتی اعلی، علما کمیٹی کے صدر اور فقہ اکیڈمی کونسل کے چیئرمین شیخ عبدالعزیز بن عبداللہ آل الشیخ کا خصوصی شکریہ ادا کیا جن کی کوششوں سے کامیاب اجلاس منعقد کیا گیا۔
دینی امور کے سربراہ نے رابطہ کی جانب سے اعتدال پسندی کی اقدار کے فروغ ،عدل وانصاف اور افہام وتفہیم کو عام کرنے کے علاوہ مذہبی انتہا پسندی سے نمٹنے کے لیے کی جانے والی کوششوں کو بھی سراہا۔
علاوہ ازیں ریاض میں رابطہ عالم اسلامی کے تحت اسلامی فقہ اکیڈمی کا تین روزہ اجلاس اختتام پذیر ہوگیا۔ اجلاس میں پاکستان سے مولانا فضل الرحمن سمیت اسلامی دنیا کی اہم شخصیات نے شرکت کی۔
 ایس پی اے کے مطابق اجلاس کے آخری روز جاری ہونے والے اعلامیہ میں متعدد نکات پراتفاق کیا گیا۔
رابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل اور فقہ کونسل کے نائب صدر ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسی نے اسلام اور عالم اسلام کے لیے شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی جانے والی کوششوں کو سراہا۔
اسلامی فقہ کونسل کی جانب سے مشترکہ اعلامیہ میں اسلامی تعلیمات کو اجاگرکرتے ہوئے حکمت و دانشمندی کے تقاضوں کو اجاگرکیا گیا۔
 کونسل نے اس بات کی  مذمت کی کہ بعض عناصر کی جانب سے جان بوجھ کرلوگوں کو مختلف مذاہب اور ان کے پیروکاروں کی توہین اورمقدس مقامات پر حملے کرائے جاتے ہیں جن کے اثرات (جوابی) اسلامی مقدسات پرمرتب ہوتے ہیں۔