ذات صلة

جمع

مملکت سے جسمانی طور پر جاتے ہیں روحانی طور پر نہیں: ایرانی سفیر

سعودی عرب میں  ایرانی سفیر علی رضا عنایتی نے...

ویڈیو گیمز کی مارکیٹ 10ارب ریال تک پہنچ جائے گی

سعودی عرب میں ویڈیو گیمز کی مارکیٹ کا اس...

سعودی عرب میں منگل کو سونے کے نرخوں میں نمایاں کمی

سعودی گولڈ مارکیٹ میں منگل 23 اپریل 2024 کو کاروبار کے...

شقرا میں ہلال احمر کے دفتر میں آگ لگ گئی

شقرا میں واقع محکمہ ہلال احمر کے دفتر میں آگ لگ گئی  تاہم آتشزدگی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق سعودی ہلال احمر نے شقرا میں طبی امداد کا کام جاری رکھنے کے لیے متبادل دفتر کا فوری انتظام کردیا ہے۔
ریاض ریجن میں ہلال احمر کے ترجمان عایض أبو شیبہ نے کہا ہے کہ ’منگل اور بدھ کی درمیانی شب شقرا میں آتشزدگی ہوئی ہے‘۔
’آگ لگنے کی وجہ شارٹ سرکٹ بتایا گیا ہے تاہم آگ پھیلنے سے پہلے تمام ایمبولینس اور طبی آلات و ادویہ کو دفتر سے منتقل کردیا گیا‘۔
’آتشزدگی سے دفتر مکمل طور پرتباہ ہوگیا ہے جس کے باعث کام جاری رکھنے کے لیے متبادل دفتر فراہم کردیا گیا‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’آتشزدگی کی اطلاع دینے کے فوری بعد محکمہ شہری دفاع کی ٹیمیں پہنچ گئیں اور خطرے کا دائرہ محدود کردیا‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’دفتر میں آگ لگنے کے باوجود شقرا میں ہلال احمر کی سروس معمول کے مطابق جاری ہے‘۔