ذات صلة

جمع

مملکت سے جسمانی طور پر جاتے ہیں روحانی طور پر نہیں: ایرانی سفیر

سعودی عرب میں  ایرانی سفیر علی رضا عنایتی نے...

ویڈیو گیمز کی مارکیٹ 10ارب ریال تک پہنچ جائے گی

سعودی عرب میں ویڈیو گیمز کی مارکیٹ کا اس...

سعودی عرب میں منگل کو سونے کے نرخوں میں نمایاں کمی

سعودی گولڈ مارکیٹ میں منگل 23 اپریل 2024 کو کاروبار کے...

عالمی بینک کا سعودی عرب میں نالج سینٹر قائم کرنے کا عزم

رلڈ بینک گروپ اورقومی مسابقتی سینٹر اور نے مملکت میں نالج سینٹر قائم کرنے کے عزم ظاہر کیا ہے۔
سینٹر کے قیام کا مقصد عالمی سطح پر اقتصادی اصلاحات کو فروغ دینا ہے۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق اس موقع پر وزیر تجارت اور قومی مسابقی مرکز کے بورڈ آف ڈائکٹرز کے چیئرمین ڈاکٹر ماجد بن عبداللہ القصبی اور امریکہ میں متعین سعودی عرب کی سفیر شہزادی ریما بنت بندر بن سلطان، ورلڈ بینک گروپ کے صدر اجے بنگا اور گروپ کے دیگر اعلی عہدیدار بھی موجود تھے۔
سعودی وزیر تجارت نے بتایا کہ مجوزہ نالج سینٹر سے مسابقتی شعبوں میں علاقائی اورعالمی سطح پر تعاون کی راہیں ہموار ہوں گی۔
نالج سینٹر ( دانش کدہ ) کی کمیٹی مختلف سرکاری وزارتوں اور اداروں کے ارکان پر مشتمل ہوگی جس میں وزارت خزانہ، اقتصادیات اور وزارت منصوبہ بندی شامل ہے۔
نالج سینٹر کے ذریعے کاروباری اور معاشی ترقی کےلیے مثالی خدمات انجام دی جائیں گی۔ اس کا مقصد کاروباری امور کو مزید آسان بنانا ہے۔
خیال رہے سیننٹر کے قیام کی تقریب کے اعلان کے موقع پر وزیر تجارت ماجد القصبی کے ساتھ ورلڈ بینک کے گروپ کے صدر اور دیگر سینئر ماہرین نے بھی خصوصی ملاقاتیں کیں جس میں تجارت کے فروغ اور کسٹم معاملات کے حوالے سے متعدد امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔