ذات صلة

جمع

نجد کے تاریخی قریہ ’مرات‘ پر سعودی محقق کی دلچسپ کتاب

عودی عرب کے وسط میں نجد کے قدیم ترین شہروں کے درمیان ایک قریہ مرات ریاض کے الوشم ریجن میں واقع ہے۔
عرب نیوز کے مطابق سعودی محقق عبداللہ الدویحی نے اپنی کتاب ’لمحات من تاریخ مرات‘ میں اس علاقے کی دلچسپ تاریخی حیثیت بیان کی ہے۔
یہ کتاب جو عربی زبان میں 2012 میں پہلی بار شائع ہوئی، مملکت کی تاریخ میں دلچسپی لینے والوں کے لیے نہایت موزوں ہے۔
عبداللہ الدویحی نے 700 صفحات پر مشتمل اس کتاب میں قصبے کی جغرافیائی اہمیت اور سماجی اور ثقافتی پہلوؤں کے ساتھ صدیوں پرانی حکمرانی کی تاریخ بھی بیان کی ہے۔
تاریخی کتاب میں حجاج کے قافلوں کے راستے میں مرات کی اہمیت، علاقے کی میراث، مساجد، کھیل اور ثقافت، آثار قدیمہ کے مقامات اور معاشرے کے دیگرطبقوں کا بھی ذکر ہے۔
کتاب کے ابتدائی ابواب میں ریاض کے شمال مغرب میں الوشم ریجن میں واقع مرات گورنریٹ کا جائزہ پیش کیا گیا ہے۔