ذات صلة

جمع

مملکت سے جسمانی طور پر جاتے ہیں روحانی طور پر نہیں: ایرانی سفیر

سعودی عرب میں  ایرانی سفیر علی رضا عنایتی نے...

ویڈیو گیمز کی مارکیٹ 10ارب ریال تک پہنچ جائے گی

سعودی عرب میں ویڈیو گیمز کی مارکیٹ کا اس...

سعودی عرب میں منگل کو سونے کے نرخوں میں نمایاں کمی

سعودی گولڈ مارکیٹ میں منگل 23 اپریل 2024 کو کاروبار کے...

وزارت حج داخلی عازمین کے لیے پرمٹ کا اجرا بدھ سے شروع کرے گی

سعودی وزارت حج وعمرہ اس سال حج سیزن 2024 کے لیے داخلی عازمین (شہریوں اور غیر ملکیوں) کےلیے پرمٹ کا اجرا بدھ سے شروع کرے گی۔
سبق نیوز کے مطابق وزارت حج نے تصدیق کی کہ ابشر پلیٹ فارم اور وزارت کی ویب سائٹ کے ذریعے پرمٹ جاری کیے جائیں گے۔
وزارت کا کہنا ہے کہ داخلی عازمین کے لیے مخصوص الیکڑانک پلیٹ فارم یا نسک کے ذریعے درخواستیں وصول کی جارہی ہیں۔
یاد رہے کہ وزارت حج و عمرہ نے گیارہ فروری سے داخلی عازمین حج کے لیے رجسٹریشن کا آغاز کیا تھا۔
 سعودی شہری اور مقیم غیر ملکی جو حج کرنے کی اہلیت رکھتے ہیں وہ وزارت کی ویب سائٹ یا نسک ایپ کے ذریعے اندراج کراسکتے ہیں۔
وزارت نے داخلی عازمین حج کے لیے چار پیکیجز متعارف کرائے ہیں۔