ذات صلة

جمع

مملکت سے جسمانی طور پر جاتے ہیں روحانی طور پر نہیں: ایرانی سفیر

سعودی عرب میں  ایرانی سفیر علی رضا عنایتی نے...

ویڈیو گیمز کی مارکیٹ 10ارب ریال تک پہنچ جائے گی

سعودی عرب میں ویڈیو گیمز کی مارکیٹ کا اس...

سعودی عرب میں منگل کو سونے کے نرخوں میں نمایاں کمی

سعودی گولڈ مارکیٹ میں منگل 23 اپریل 2024 کو کاروبار کے...

ویڈیو گیمز کی مارکیٹ 10ارب ریال تک پہنچ جائے گی

سعودی عرب میں ویڈیو گیمز کی مارکیٹ کا اس وقت حجم 3.75 ارب ریال ہے جبکہ 2026 تک اس میں 10 ارب ریال تک اضافہ ہوجائے گا۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق سعودی حکومت ویڈیو گیمز کے شعبے میں نمو کے لیے 2022 میں پلان کا اعلان کرچکی ہے جس کے تحت سعودی عرب کو ویڈیو گیمز کا عالمی مرکز بنانے کے عزم کا اظہار کیا گیا ہے۔
ویڈیو گیمز کی  سالانہ عالمی مارکیٹ کا حجم 675 ارب ریال ہے جبکہ اس صنعت کی بہتری کے لیے سعودی عرب نے 150 ارب ریال کی سرمایہ کاری کا معاہدہ کر رکھا ہے۔
سعودی عرب کی طرف سے صنعت میں سرمایہ کاری سے چھوٹی اور درمیانے درجے کی کمپنی کو کام کا نیا شعبہ میسر ہوگا جس سے ملک میں سیاحت کے فروغ کے ساتھ قومی آمدنی میں 2030 تک 48.8 ارب ریال کا اضافہ متوقع ہے۔
رپورٹوں میں کہا گیا ہے کہ ’سافی‘ نامی سعودی ادارے کے ذریعے انویسٹمنٹ فنڈ نے ویڈیو گیمز میں 142.5 ارب ریال کی سرمایہ کاری کے علاوہ ویڈیو گیمز تیار کرنے والی ایک کمپنی کو بھی خرید لیا ہے۔
اندازہ کیا جاتا ہے کہ ویڈیو گیمز کے شعبے میں سرمایہ کاری کو وسعت دینے سے 2030 تک 39 ہزار نئی اسامیاں پیدا کی جاسکتی ہیں۔