سعودی عرب میں ادارہ ٹریفک پولیس نے وضاحت کی ہے کہ ’18 اپریل کے بعد ہونے والے چالان پر قانون کی شق نمبر75 کے تحت 25 فیصد رعایت دی جائےگی۔‘
سبق نیوز کے مطابق بیان میں کہا گیا کہ ’18 اپریل کے بعد بھی دی جانے والی رعایت خلاف ورزیوں پرہوگی جبکہ سنگین نوعیت کی خلاف ورزیاں مستثنی ہوں گی‘۔
ٹریفک پولیس کی جانب سے مزید کہا گیا کہ ’کاراسکریچنگ، اووراسپیڈ کی وجہ سے سنگین حادثات کے مرتکب، اوورلوڈنگ کے چالان پررعایت نہیں ہوگی‘۔
خلاف ورزیوں پررعایت کی منظوری دی گئی تھی جس کے تحت ایسی خلاف ورزیاں جو 18 اپریل 2024 سے قبل رجسٹرکی گئی ہوں ان پر50 فیصد رعایت دینے کا اعلان کیا گیا ہے جبکہ 18 اپریل کے بعد ہونے والے چالان پر 25 فیصد رعایت دی جائے گی۔